تعلقات میں پیشرفت، پاکستان کی جانب سے جواب کا انتظار ہے، بھارتی ہائی کمشنر

کراچی (آن لائن) بھارت کے پاکستان میں تعینات ہائی کمشنر شرت سبھروال نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے پاکستان کے دورے کی دعوت قبول تو کی ہے مگر تاریخوں کا تعین ہونا باقی ہے۔ بھارت پاکستا ن کے ساتھ تجارتی تعلقات سمےت دےگر امور پر مثبت پیش رفت کا وعدہ پورا کر رہا ہے۔ پاکستان کی جانب سے جوابی عمل کا انتظار ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمےان تجارتی منفی فہرست 31 دسمبر 2012ءتک ختم ہو جائے گی اور WTOکی تحت تجارتی عمل شروع ہو جائے گا ۔ وہ کراچی چےمبر آف کامرس اےنڈ انڈسٹری کے صدر ہارون کی قےادت مےں ملاقات کرنے والے وفد سے بات چےت کررہے تھے۔ بھارتی ہائی کمشنر نے کہا من موہن سنگھ کا عزم ہے خطے کے تمام ممالک بشمول پاکستان کے ساتھ مل کر خطے سے غربت کا خاتمہ کرتے ہوئے خوشحالی اور آگاہی لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نےMFNکا مطالبہ کیا ہے جبکہ پاکستان نے نان ٹیریف بیئرئیرز ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دونوں حکومتوں کے درمےان 3معاہدوں پر دستخط اہم پےشِ رفت ہے جن پر عمل درآمد سے تجارت میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔ زمینی راستے سرحدپار تجارت کی اجازت کی ڈیڈلائن گذر چکی ہے جبکہ منفی فہرست کے خاتمے کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن آنے کو ہے۔ نئی ویزا پالیسی کے تحت ویزوں کا اجراءجلد شروع ہو جائے گا جودونوں ممالک کیلئے خوش آئند ہے۔

ای پیپر دی نیشن