لاہور میں جمعہ کی رات غالب مارکیٹ پولیس نے حالی روڈ پر فائرنگ کے بعد فرار ہوئے نوجوان کو جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مبینہ ڈاکو بھاگتا ہوا حُسین چوک کے قریب ایک گھر کی بیرونی دیوار کے ساتھ پودوں کی آڑ میں پناہ لیتا ہے۔ اس کے تعاقب میں دو پولیس اہلکار گرفتار کرنے کے بجائے اسے گولی ماردیتے ہیں۔ فوٹیج میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ جعلی مقابلے کے بعد سادہ لباس میں ملبوس اہلکار نوجوان کی لاش کے قریب پستول رکھ کر افسران بالا کو اطلاع دیتا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ انکوائری کے بعد ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعہ کی جوڈیشل انکوائری بھی کرائی جائے گی۔
لاہور میں گزشتہ روز ہوئے جعلی پولیس مقابلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ مفرور نوجوان کو زندہ گرفتار کيا جاسکتا تھا ليکن پوليس نے اسے ہلاک کرديا۔
Dec 09, 2012 | 13:56