مصر میں حکومت اوراپوزیشن میں آئینی اصلاحات پرمذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کےبعد صدرمحمد مرسی نےاپنےاختیارات میں توسیع کا حکم نامہ کالعدم قراردےدیا ہے۔

مصرمیں صدرمحمد مرسی کی جانب سےگزشتہ ماہ اپنے اختیارات میں توسیع کرنےکےبعد اپوزیشن کی جانب سےمظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا جبکہ  پولیس اورمظاہرین میں جھڑپوں کےنتیجےمیں متعدد مظاہرین بھی ہلاک ہوئے۔دوسری جانب سیاسی صورتحال میں خرابی کےباعث امریکہ سمیت اقوام عالم نےصدرمرسی کواپوزیشن سےبات چیت کےذریعے مسائل حل کرنےکی ضرورت پرزوردیا تھا۔ دارالحکومت قاہرہ میں پرتشدد مظاہروں پرنےپرحکومت اوراپوزشین کےدرمیان مذاکرات نتیجہ خیزثابت ہوئےاورصدرمرسی نے اپنے اضافی اختیارات سےدستبرداہونےاورآئینی اصلاحات میں توسیع کے حکم نامےکوکالعدم قراردےدیا ہےصدرمرسی نےمستقبل میں سیاسی بحران سےبچنےکیلئے آئین میں مجوزہ تبدیلیوں کیلئے اپوزیشن سے رائے بھی طلب کی ہےجس کےبعد صدردوبارہ صدارتی حکم نامہ جاری کریں گے۔ادھرپندرہ دسمبرکو آئینی مسودے پرہونےوالا ریفرنڈم معمول کےمطابق ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن