وینزویلا کے صدر ہیوگو شاویز کو دوبارہ کینسر لاحق ہوگیا ہے

وینزویلا کے صدر ہیوگو شاویز نے کہا ہے کہ وہ دوبارہ کینسرکے مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ جس کے علاج کے لیے وہ کیوبا جائیں گے۔ اٹھاون سالہ ہیوگو شاویز نے گزشتہ سال کیوبا میں کینسر کا علاج کرایا تھا اور ڈاکٹروں نے اُنہیں مکمل صحت یاب قرار دے دیا تھا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہیگو شاویز نے بتایا کہ انہیں دوبارہ کینسر کا عارضہ لاحق ہوگیا ہے اور سرجری کے لیے وہ کیوبا جارہے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ان کی عدم موجودگی میں حکومتی ذمے داریاں نائب صدر ”نکولس مدورو“ سنبھالیں گے۔

ای پیپر دی نیشن