ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق آج صبح کراچی کے علاقے بلال کالونی اور تاج محمد گوٹھ کا محاصرہ کرکے جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران رینجرز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر داخلی اور خارجی راستے بند کردئیے جبکہ گھر گھر تلاشی کے دوران چار اہم ملزمان سمیت بندرہ افراد کو حراست میں لیتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی، ترجمان کے مطابق بلال کالونی آپریشن میں ایک ہزار سے زائد رینجرز اہکلاروں نے حصہ لیا جبکہ آپریشن کی فضائی نگرانی بھی کی گئی۔ ادھر گزشتہ شب رینجرز نے سرجانی ٹاون اور لیاری کے علاقے گھاس منڈی میں بھی آپریشن اور گھر گھر تلاشی کے دوران سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک ٹارگٹ کلر سمیت چوبیس افراد کو حراست میں لےکر انکے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کی تھی۔
پاکستان رینجرز سندھ نےکورنگی بلال کالونی سمیت شہر کےمختلف علاقوں میں ٹارگیٹڈ آپریشن کرتے ہوئے ایک ٹارگٹ کلر سمیت انتالیس ملزمان کو حراست میں لےکر انکے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔
Dec 09, 2012 | 17:01