پیپلزپارٹی کے سینیٹر ملک صلاح الدین ڈوگر کو ملتان میں سپردخاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مخدوم جاوید ہاشمی سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات کےعلاوہ ہزاروں افراد نےشرکت کی۔

ملک صلاح الدین کی نماز جنازہ ایم سی سی گراؤنڈ ملتان میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں انکےآبائی حسن پروانہ قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔ نمازجنازہ جماعت السنت کےسربراہ علامہ مظہر سعید کاظمی نےپڑھائی جبکہ نماز جنازہ میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی، پنجاب کےاپوزیشن لیڈر راجہ ریاض، صوبائی وزیر حاجی احسان الدین قریشی، سابق ڈپٹی سپیکر نواز کھوکھر، ایم این اے جمشید دستی، عبدالقادر گیلانی اور طارق رشید کےعلاوہ کئی اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی جبکہ نمازجنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں افراد بھی شریک ہوئے۔پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما صلاح الدین ڈوگر گزشتہ کئی برس سے گردوں اور جگر کے عارضے میں مبتلا تھے جس کی وجہ سے وہ گزشتہ روز اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

ای پیپر دی نیشن