حکومتی اقدامات کے باوجود اتوار بازاروں میں مہنگائی کم نہیں ہو سکی ‘ کئی سبزیاں پھل عام آدمی کی پہنچ سے باہر رہے

Dec 09, 2013

لاہور (خبر نگار)  اتوار بازاروں میں کچھ  سبزیوں کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ حکومتی اقدامات کے باوجود  چند سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ بھی ہوا۔ خصوصاً ادرک‘ لہسن‘ پیاز‘ لیموں‘ کھیرا وغیرہ اور پھلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پیاز کی قیمت ایک روپے اضافہ سے 46 روپے کلو ہو گئی جبکہ اروی 12 روپے اضافے سے 50‘ پالک فارمی 9 روپے اضافے سے 13‘ لہسن دیسی 4 روپے اضافے سے 120‘ لہسن چائنہ 4 روپے اضافہ سے 120‘ ادرک چائنہ 6 روپے اضافہ سے 182‘ ادرک تھائی لینڈ 6 روپے اضافہ سے 152‘ کھیرا فارمی 20 روپے اضافہ سے 43‘ گھیا کدو 5 روپے اضافے سے 19‘ شملہ مرچ 12 روپے اضافے سے 88‘ لیموں 4 روپے اضافہ سے 48‘ بھنڈی 8 روپے اضافہ سے 84‘ مولی ایک روپیہ اضافہ سے 11‘ ساگ 10 روپے اضافہ سے 17 روپے کلو ہو گیا جبکہ آلو 4 روپے کمی سے 30‘ ٹماٹر 26 روپے کمی سے 58‘ بینگن ایک روپیہ کمی سے 17 بند گوبھی 9 روپے کمی سے 19‘ میتھی دو روپے کمی سے 16‘ مونگرے 2 روپے کمی سے 44‘ ماڑو 18‘ گوبھی ایک روپیہ اضافہ سے 13‘ کریلے 7 روپے کمی سے 57‘ مٹر 4 روپے کمی سے 44‘ سبز مرچ 6 روپے کمی سے 40‘ گاجر 8 روپے کمی سے 14 روپے‘ شلجم 12 روپے کلو ہو گئے۔ پھلوں میں سیب سفید 4 روپے اضافہ سے 50‘ سیب پہاڑی 4 روپے اضافہ سے 100‘ سیب میدانی 4 روپے اضافہ سے 60‘ سیب مشہدی 4 روپے اضافہ سے 50‘ سیب امری 9 روپے اضافہ سے 45‘ انار قندہاری 14 روپے اضافہ سے 170‘ انار بدانہ 36 روپے اضافہ سے 230‘ خربوزہ 14 روپے اضافہ سے 60‘ انگور ایرانی 4 روپے اضافہ سے 200‘ گنڈیریاں 12 روپے اضافہ سے 40‘ شکرقندی 4 روپے اضافہ سے 40‘ سنگھاڑے 4 روپے اضافہ سے 40‘ مکئی کے سٹے 2 روپے اضافہ سے 16 روپے کلو ہو گئے۔ مسمی 9 روپے اضافہ سے 80‘ کینو 22 روپے اضافہ سے 50‘ کیلا 6 روپے اضافہ سے 50 روپے درجن ہو گئے۔ ناریل 95 روپے فی عدد اور گریپ فروٹ 5 روپے اضافہ سے 15 روپے فی عدد ہو گیا۔ پپیتا 6 روپے کمی سے 90 روپے کلو ہو گیا۔دریں اثنا  انسپکشن  ٹیم نے ڈسٹرکٹ آفیسر امین اکبر چوپڑا کی زیرنگرانی چیکنگ کے دوران گراں فروشی  پر دکانداروں کو 9,000 روپے جرمانہ کیا۔

مزیدخبریں