”تمام مذہبی تنظیمیں فرقہ واردانہ اختلافات دلائل، استدلال اور مکالمے سے حل کریں“

”تمام مذہبی تنظیمیں فرقہ واردانہ اختلافات دلائل، استدلال اور مکالمے سے حل کریں“

لاہور (خصوصی نامہ نگار) اہلسنّت کی 20جماعتوں کے سربراہوں نے شیعہ اور دیوبندی مکاتب فکر سے قتل و غارت بند کرنے کی دردمندانہ اور مخلصانہ اپیل کر دی۔ سنی رہنماﺅں نے اتوار کو جاری کیے گئے اپنے اجتماعی بیان میں کہا ہے کہ تمام مذہبی تنظیمیں فرقہ وارانہ اختلافات کو دلائل، استدلال اور مکالمے کے ساتھ حل کرنے کا راستہ اختیار کریں۔ فرقہ واریت کی بھڑکتی اور پھیلتی آگ سب کچھ جلا کر راکھ کر دے گی۔ اس وقت ملک و قوم کو امن و یکجہتی کی ضرورت ہے۔ صدیوں پرانے فرقہ وارانہ اختلافات کو خونی جنگ میں بدلنا دانشمندی نہیں۔تمام مکاتب فکر کے مرکزی راہنما اور سنجیدہ علمائ، صحابہ کرام، اہلبیت اطّہار، اُمّہات المو¿منین اور اولیائے کرام کی گستاخی کرنے والوں سے لاتعلقی کا اعلان کریں۔ حکومت تمام مذہبی جماعتوں کا اجلاس بلا کر ضابطہ¿ اخلاق تیار کرے۔

ای پیپر دی نیشن