کرزئی کی ملاقات :غیر ملکی افواج کوافغانستان سے نکل جاناچاہئے: ایرانی صدر

Dec 09, 2013

تہران (نوائے وقت رپورٹ+ اے ایف پی) ایران کے صدر حسن روحانی سے افغان صدر حامد کرزئی نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے اور عالمی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر نے کہا کہ تمام غیر ملکی افواج کو افغانستان سے نکل کر ملک کی حفاظت افغان فوج کے سپرد کردینی چاہئے۔ یاد رہے سکیورٹی معاہدے پردستخط کیلئے امریکی دبائو کے بعد کرزئی کا یہ دورہ ہوا ہے۔ اس معاملے پر ایران بھی افغان صدر کا حمایتی ہے۔  کرزئی نے اپریل میں ہونے والے صدارتی الیکشن سے قبل معاہدے پردستخط سے انکار کردیا ہے۔کرزئی ایران کے ساتھ طویل المدتی تعاون کا سمجھوتے کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔ ترجمان نے کہا جلد اس پر دستخط کر دئیے جائیں گے۔

مزیدخبریں