شہباز شریف کے اراضی ریکارڈ سینٹر لاہور کینٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کی جھلکیاں

شہباز شریف کے اراضی ریکارڈ سینٹر لاہور کینٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کی جھلکیاں

لاہور (خبر نگار)
٭افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، معروف کالم نگاروں، دانشوروں، ٹی وی اینکرز اور سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر عرفان الٰہی نے منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ٭وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے تقریب میں موجود تما م شرکاءسے فرداً فرداً مصافحہ کیا۔ ٭معروف ٹی وی اینکر سہیل احمد نے کہا نئے نظا م میں پٹواری نہیں بلکہ اس کا کام ختم ہوا ہے۔ ٭پراجیکٹ ڈائریکٹر عرفان الہی نے بتایا اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریونیو تحصیلدار کی جگہ لے گا۔ اب کوئی بھی شخص اپنی اراضی کے متعلق ویب سائٹ کے ذریعے معلومات حاصل کر سکتا ہے۔ ٭وزیراعلیٰ اراضی ریکارڈ سینٹر میں گئے اور حصول فرد و انتقال اراضی کے عمل کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر صحافیوں نے جدید نظام کے بارے میں مختلف سوالات کئے جن کا تسلی بخش جواب دیا گیا۔ ٭وزیراعلیٰ نے وزٹر بک میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔
جھلکیاں

ای پیپر دی نیشن