عمران سمیت کسی سیاستدان کو ایٹمی پروگرام پر سودے بازی نہیں کرنے دینگے: متحدہ

عمران سمیت کسی سیاستدان کو ایٹمی پروگرام پر سودے بازی نہیں کرنے دینگے: متحدہ

کراچی(نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے ارکان قومی اسمبلی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی طرف سے بھارت کے ساتھ مشترکہ نیوکلیئر پراجیکٹ کے قیام کی تجویز پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ارکان کا کہنا ہے کہ محب وطن پاکستانی عوام عمران خان سمیت کسی بھی سیاستدان کو ایٹمی پروگرام پر کسی بھی طرح کی سودے بازی کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ عمران خان پاکستانی قوم کو دھوکہ دینے اور منافقت کی سیاست ترک کرکے قوم کو صاف صاف بتائیں کہ وہ کیا چاہتے ہیں؟
متحدہ تشویش

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...