اسلام آباد (آن لائن) طالبان نے حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے شمالی وزیرستان سمیت اپنے ٹھکانوں سے نکل کر شہروں میں رہائش رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے تاکہ ڈرون حملوں سے محفوظ رہ سکیں۔ ذرائع نے ”آن لائن“ کو بتایا کہ گذشتہ دنوں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وزیراعظم کو بریفنگ دی کہ طالبان نے حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے اپنے ٹھکانوں سے نکل کر شہروں میں رہائش پذیر ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت داخلہ نے بھی قومی اسمبلی کو گذشتہ دنوں تحریری طور پر بتایا کہ کراچی سے غیرملکی دہشت گرد گرفتار کئے گئے ہیں۔
طالبان