قومی اسمبلی کا اجلاس آج، سینٹ کا بدھ کو ہوگا

قومی اسمبلی کا اجلاس آج، سینٹ کا بدھ کو ہوگا

اسلام آباد (ثناءنیوز) قومی اسمبلی کا اجلاس 2روز کے وقفے کے بعد آج (پیرکو) جبکہ سینٹ کا بدھ کے روز ہوگا۔ قومی اسمبلی میں امریکی ڈرون طیاروں کے حملوں کے نتیجے سے پیدا شدہ صورتحال پر بحث ہوگی۔ اس ضمن میں خیبر پی کے کے وزیراعلیٰ پرویزخٹک اور سینئر وزیر سراج الحق پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے ہمراہ سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کو یادداشت پیش کرچکے ہیں۔ سینٹ کا اجلاس چار روز کے وقفہ کے بعد بدھ کو ہوگا۔ ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے جاری اجلاس کے پیش نظر سینٹ کا اجلاس بدھ تک ملتوی ہوا ہے۔
اجلاس

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...