انقلاب کیلئے آخری جدوجہد کا فیصلہ کرلیا، آغاز آئندہ ہفتے سے کرینگے: طاہر القادری

انقلاب کیلئے آخری جدوجہد کا فیصلہ کرلیا، آغاز آئندہ ہفتے سے کرینگے: طاہر القادری

لاہور(آئی این پی) تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ ملک میں انقلاب کیلئے آخری جدوجہد کا فیصلہ کر لیا ہے جہاں سے اقتدار عوام کو منتقل کئے بغیر واپسی نہیں ہوگی‘ پولیس والے اور سرکاری ملازمین بھی وردیاں اتار کر پھینک دیں اور ملک کے مفاد میں انقلابی تحریک میںشریک ہو جائیں‘ 1 کروڑ نمازیوں کو جمع کرنے کیلئے ہی مہنگائی‘ بیروزگاری اور دیگر حکومتی پالیسیوں کے خلاف آئندہ ہفتے سے تحریک کا آغاز کیا جا رہا ہے‘ حکمرانوں نے صرف پانچ ماہ کے دوران 751 ارب روپے کے نئے نوٹ چھاپے اور وزیراعظم نواز شریف نے صرف پانچ ماہ کے دوران گیارہ غیر ملکی دورے کئے، اتنے تیز غیر ملکی دوروں کی مثال ملک کی 65 سالہ تاریخ میں نہیں ملتی۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم نے سوچ سمجھ کر ملک میں انقلاب کیلئے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا اور اب کسی کے منت سماجت کرنے سے ہم واپس نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت ملک کا معاشی جہاز ڈبونے جا رہی ہے اور افراط زر جو ن لیگ کے اقتدار میں آنے سے پہلے 5.9 فیصد تھا آج یہ 10.9 فیصد ہو چکا ہے۔
طاہر القادری

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...