اسلام آباد (آن لائن) لاپتہ 35 افراد میں سے 7 آزادانہ طور پر اپنے اہلخانہ کے ساتھ رہ رہے ہیں‘ 2 زیر حراست ہیں‘ 2 طبی وجوہات کے باعث انتقال کرگئے‘ ایک بیرون ملک چلا گیا‘ 3 کے وزیرستان اور 8 کے افغانستان کے صوبہ کنڑ میں ہونے کی اطلاعات ہیں۔ 5 کے بارے میں ابتدائی معلومات ملی ہیں۔ 7 کے بارے میں ابھی تک کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔ یہ بات عسکری حکام کی طرف سے لاپتہ کیس میں سپریم کورٹ میں پیش کی جانیوالی رپورٹ میں بتائی گئی ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے۔ بارہ کے بارے میں معلومات ملی ہیں ان میں سے کوئی بھی فوج یا انٹیلی جنس ادارے کی حراست میں نہیں۔ دو افراد لکی مروت کے حراستی مرکز میں 29 دسمبر 2012 ءاور یکم جولائی 2013 ءکو انتقال کر گئے جس کے تمام شواہد موجود ہیں انکی میتیں لواحقین کے حوالے کی گئیں۔ باقی 10 میں سے دو محکمہ جیل خانہ جات کے حراستی مرکز لکی مروت میں ہیں۔ 8 اپنے اہلخانہ کے ساتھ رہے ہیں، ان 8 میں سے ایک 18 دسمبر 2012 ءکو پشاور سے سعودی عرب گیا۔ فوج کی تحویل میں نہ ہونے کے باوجود وزارت دفاع کے تمام ماتحت ادارے اور محکمے فاضل عدالت کی معاونت کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں ان 12 افراد کے بارے میں معلومات ملی ہیں۔
عسکری حکام
لاپتہ 35 میں سے 7 افراد اہلخانہ کے ساتھ رہ رہے ہیں، 7 کے بارے میں کچھ علم نہیں: عسکری حکام
لاپتہ 35 میں سے 7 افراد اہلخانہ کے ساتھ رہ رہے ہیں، 7 کے بارے میں کچھ علم نہیں: عسکری حکام
Dec 09, 2013