ڈربن (سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ نے بھارت کو 134 رنز سے شکست دے کر تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 280 رنزبنائے۔ کوئنٹن ڈی کاک نے 106 اور ہاشم آملہ نے 100 رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد شامی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ بھارتی ٹیم 146 رنز پر آﺅٹ ہو گئی۔ 6 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے۔ رائنا 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ٹسوبے نے 4، ڈیل سٹین نے 3 اور مورنی مورکل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا میچ 11 دسمبر کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔
کرکٹ میچ