لاہور (حافظ محمد عمران/ نمائندہ سپورٹس) سابق کپتان و چیف سلیکٹر عامر سہیل کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کے باو¿لنگ نہ کرنے سے ٹیم کا توازن خراب ہو جائے گا۔ عالمی کپ سے قبل باو¿لنگ ایکشن بہتر ہونا خاصا مشکل دکھائی دیتا ہے۔ اس کے لیے بہت محنت کی ضرورت ہے لیکن وہ باو¿لنگ کرتے دکھائی دیں یہ بہت مشکل ہے۔سابق چیف سلکیٹر محمد الیاس کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ باو¿لنگ نہیں کریں گے تو باو¿لنگ کے شعبے میں پاکستان کو مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بالخصوص سپن باو¿لنگ اٹیک ختم ہو کر رہ جائے گا۔ ٹیسٹ کرکٹر اعزاز چیمہ کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ سعید اجمل اور محمد حفیظ عالمی کپ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے اور اپنی باو¿لنگ سے ٹیم کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کریں گے۔ سعید اجمل کے باو¿لنگ ایکشن میں بہتر آئی ہے۔محمد حفیظ بھی اپنا ایکشن بہتر بنا سکتے ہیں۔ میری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔ یاد رہے کہ سعید اجمل کا باو¿لنگ ایکشن سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوران ریورٹ ہوا تھا اور محمد حفیظ کے باو¿لنگ ایکشن کو بھارت میں ہونیوالی چیمپئنز لیگ میں ریورٹ کیا گیا۔ حال ہی میں انگلینڈ میں محمد حفیظ کے باو¿لنگ ایکشن کے تجزئیے کے بعد آئی۔سی۔سی نے ان کی باو¿لنگ کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔
غیر قانونی ایکشن، حفیظ کے باﺅلنگ نہ کرنے سے ٹیم کا توازن خراب ہوگا: عامر سہیل
Dec 09, 2014