سندھ کی قومیت پرست جماعتوں کا اجلاس صوبے میں مسخ شدہ نعشیں ملنے کیخلاف مشترکہ جدوجہد کرنے کا اعلان

Dec 09, 2014

ٹھٹھہ (آئی این پی) سندھ کی متعدد حق پرست جماعتوں کا مشترکہ اجلاس ہوا، سندھ میں مسخ شدہ نعشیں ملنے کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنے کا اعلان،’’جیٹ مسٹ الائونس‘‘ تشکیل دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جئے سندھ کے نام سے قوم پرست جماعتوں کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ جس میں اتفاق کیا گیا کہ جیسٹ مسٹ الائونس تشکیل دے کر سندھ میں کارکنان کی مسخ شدہ نعشیں ملنے  اور قومی کارکنان کی گمشدگی کے خلاف  مشترکہ جدوجہد کی جائے گی۔ اجلاس میں جئے سندھ تحریک، جئے سندھ متحدہ محاذ، جئے سندھ ا قومی پرست پارٹی کے سربراہوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ24دسمبر کو حیدر آباد میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ اجلاس میں ملک ریاض  کی جانب سے حیدر آباد میں یونیورسٹی تعمیر کرنے کی  مذمت کی گئی۔

مزیدخبریں