سوئی نادرن گیس نے پنجاب کے کارخانوں کو گیس کی فراہمی معطل کر دی

لاہور (این این آئی) سوئی نادرن گیس کمپنی نے پنجاب کے گھی اور خوردنی تیل کے کارخانوں کو گیس کی فراہمی معطل کر دی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس این جی پی ایل نے پنجاب کے گھی اور خوردنی تیل کے کارخانوں کو گیس فراہمی بند کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ سردیوں میں گھریلو صارفین کو گیس فراہمی ترجیح ہے۔ پاکستان بناسپتی گھی مینو فیکچررز ایسوسی ایشن نے گیس معطلی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2008ء میں معاہدہ طے ہوا تھا کہ موسم سرما میں پچیس فیصد گیس فراہم کی جائے گی۔ ایک ہفتے میں سپلائی بحال نہ ہوئی تو تیل اور گھی کے بحران اور قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...