جسٹس آصف کھوسہ کی رحمن ملک کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت سے معذرت، معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا

Dec 09, 2014

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ کے جسٹس آصف سعید کھوسہ نے سابق وزیر داخلہ رحمن ملک کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے  بنچ کی دوبارہ تشکیل یا کسی اور بنچ میں لگانے کے لئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا ہے۔ رحمن ملک نے پاکستان سٹیل ملزکرپشن کیس میں مذکورہ جسٹس کے سگے بھائی طارق کھوسہ جو اس وقت ڈی جی ایف آئی تھے کو تحقیقات سے ہٹا کر ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم مقررکردی تھی جس پر سپریم کورٹ نے رحمن ملک کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا، سپریم کورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے طارق کھوسہ کو تحقیقات کاحکم دیا تھا پیر کے روز جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں بنچ نے کیس کی سماعت کی سماعت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 5جنوری تک ملتوی کردی ہے۔

مزیدخبریں