اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کیے جانے پر چیف الیکشن کمشنر تقرری کیس کو نمٹا دیا ہے۔ چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت کی تو حکومت کی جانب سے بتایا گیا کہ عدالتی حکم پر عمل کر تے ہوئے جسٹس (ر) سردار رضا خان کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کر دیا گیا ہے جس کے بعد عدالت نے قرار دیا کہ جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا خان کو چیف الیکشن کمشنر تعینات کر دیا گیا ہے، اس لیے اب اس حوالے سے مزید کارروائی کی کوئی ضرورت نہیں۔
سپریم کورٹ نے سردار رضا کی تقرری کے بعد چیف الیکشن کمشنر تقرری کیس نمٹا دیا
Dec 09, 2014