سیالکوٹ : گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون نے دو بیٹیوں کو مار کر خودکشی کر لی

سیالکوٹ (نامہ نگار)گھریلو حالات سے تنگ ماں نے دو بچیوں کو زہر دیکر ہلاک کرنے کے بعد خود بھی زہر یلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ کینٹ کے علاقہ طارق روڈ مکان نمبر 33/10 میں رہائش پذیر انیلہ نے گھریلو حالات سے تنگ آکر اپنی دو بیٹیوں نو سالہ ماہ نور اور سات سالہ مہین کو زہر دے کر ہلاک کرنے کے بعد خود بھی زہرکھا لیا اور اپنی زندگی بھی ختم کرلی ۔ ڈی ایس پی سٹی مقصود لون کے مطابق متوفیہ انیلہ پولیو کا شکار تھی اور اس کا خاوند عبدالغفار دس سال سے یونان میں مقیم ہے جہاں اس نے دوسری شادی کر لی تھی اور ڈیڑھ سال سے بیوی اور بیٹیوں سے اس کا کوئی رابطہ نہ تھا۔ ہلاک ہونے والوں کی نعشیں قبضہ میں لے کر پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔
خاتون خودکشی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...