لاہور میں رواں سال 4041 چوریاں، ریکوری نہ ہونے پر ہزاروں شہری خوار

لاہور (میاں علی افضل سے) لاہور میں 2014 کے گیارہ ماہ میں 4041چوری کی وارداتوں میں شہریوں کا ایک ارب 93لاکھ 86ہزار روپے نقد و زیورات و قیمتی سامان چوری کر لیا گیا جبکہ پولیس صرف 13کروڑ 39لاکھ 61ہزار 2سو روپے ریکور کر سکی 1608کیسوں کے ملزمان کا سراغ ہی نہیں لگایا جا سکا 887 کیسوں کی تفتیش مکمل نہیں کی جا سکی چوروں کا سراغ نہ ملنے اور ریکوری نہ ہونے پر ہزاروں شہری تھانوں کے چکر لگا کر خوار ہو رہے ہیں اور شدید پریشانی میں مبتلا ہیں سٹی ڈویژن میں 520 چوری کی واردتیں ہوئیں اور چوروں نے 15کروڑ 10لاکھ 78ہزار 9سو روپے نقد و زیورات و قیمتی سامان چوری کر لیا جس میں سے پولیس صرف 4کروڑ 13لاکھ 16ہزار 6سو روپے ریکور کرنے میں کامیاب ہو سکی 153وارداتیں کرنے والے ملزموں کا سراغ نہیں لگایا جا سکا 131کی انوسٹی گیشن مکمل نہیں کی جاسکی کینٹ ڈویژن میں 725وارداتوں کے دوران 4کروڑ 22لاکھ 20ہزار 700روپے نقد، زیورات و قیمتی سامان چوری کر لیا گیا جبکہ پولیس صرف ایک کروڑ 56لاکھ 34ہزار 400روپے ریکور کرسکی 319وارداتوں کے ملزمان کا سراغ نہیں لگایا جا سکا جبکہ 94وارداتوں کی تفتیش مکمل نہیں ہو سکی سول لائن ڈویژن میں 385وارداتیں ہوئی جس میں شہریوں کو 6کروڑ 99لاکھ 61ہزار 748روپے کی نقد زیورات و قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا جبکہ صرف 95لاکھ 26ہزار 500روپے ریکور ہوئے۔ 135 وارداتوں کا سراغ نہیں لگایا جا سکا 75وارداتوں کی تفتیش مکمل نہیں کی جا سکی صدر ڈویژن میں 1085 وارداتوں میں 40کروڑ 7لاکھ 12ہزار 100روپے نقد، زیورات اور قیمتی سامان چوری کر لیا جبکہ پولیس صرف ایک کروڑ 89لاکھ 90ہزار 800روپے ریکور کر سکی 456وارداتوں کا سراغ نہیں لگایا جا سکا 276وارداتوں کی تفتیش مکمل نہیں کی جا سکی اقبال ٹاﺅن دویژن میں 657وارداتوں میں چوروں نے شہریوں کا 12کروڑ 5لاکھ 31ہزار 2سو روپے نقد و زیورات اور قیمتی سامان چوری کر لیا جبکہ پولیس صرف ایک کروڑ 26لاکھ 48ہزار 180روپے ریکور کر سکی 262وارداتوں کے ملزمان کا تاحال سراغ نہیں لگایا جا سکا 167وارداتوں کی تفتیش مکمل نہیں ہو سکی ماڈل ٹاﺅن ڈویژن میں چوروں نے 669وارداتوں میں شہریوں کے 22کروڑ 48لاکھ 81ہزار 290روپے کی نقد، زیورات اور قیمتی سامان سے محروم کر دیا جبکہ پولیس صرف 3کروڑ 58لاکھ 44ہزار 750روپے ریکور کر سکی 283وارداتوں کا سراغ نہیں لگایا جا سکا جبکہ 144وارداتوں کی تفتیش مکمل نہیں کی جا سکی۔
4041 چوریاں

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...