پاکستان اورنیوزی لینڈ کےدرمیان پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کوتین وکٹوں سے شکست دے دی

دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ  سٹیڈیم میں کھیلے گئےمیچ میں قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی،، ابتداء میں پاکستانی بولرز نے کیویز کو سنبھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا،ایک سو گیارہ رنز پر پانچ وکٹیں گنوانے کے بعد کیویز مشکلات کا شکار نظر آئے،، اینٹن ڈیوسچ چھبیس،ڈین براؤنی چودہ،، کین ولیم سن دس،، ٹام لیتھم تیرہ،، جیمز نیشم ایک رنز بنا کر پویلین لوٹے،،اس موقع پر روز ٹیلر میدان میں آئے اورشاندار بلے بازی کرتے ہوئے ایک سو پینتیس گیندوں پر ایک سو پانچ رنز بنا کر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیاپاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے تین وہاب ریاض نے دو اور شاہد آفریدی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ جواب میں پاکستان کا آغاز کچھ اچھا نہیں تھا اور پہلی وکٹ صرف تیرہ کے مجموعی سکور پر گری،، جس کے بعد کوئی بھی بلے باز سنبھل کر نہ کھیل سکا،محمد حفیظ چھے،اسد شفیق پانچ،، یونس خان چار اور مصباح تیرہ رنز بناکر پویلین میں لوٹ گئےاس موقع پر بوم بوم آفریدی نے آکر ٹیم کو سہارا دیا اور حارث سہیل کے ساتھ مل کر سکور دو سو چونتیس تک پہنچا دیا آفریدی نے اکسٹھ رنز بناکر ٹیلر کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئپاکستان کی جانب سے حارث سہیل نے پچاسی رنز کی شاندار اننگز کھیلی اورناٹ آؤٹ رہےنیوزی لینڈ کی جانب سے ویٹوری اور نیشام نے دو دو وکٹیں حاصل کیں،، جبکہ مل کولم اورملز کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی

ای پیپر دی نیشن