محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا ،جبکہ اگلے دو سے تین روزکے دوران بھی ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،، ماہرین کے مطابق سندھ اور بلوچستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی، جبکہ سردی کی شدت میں اضافہ کا امکان ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی سات ریکارڈ کیاگیاگلگت اورکوئٹہ میں منفی 2گوپس 4 جب کہ قلات میں درجہ حرارت منفی 3 سینٹی گریڈ رہا،
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ آئندہ دو سے تین روزکے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا تاہم سندھ اور بلوچستان میں سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے،
Dec 09, 2014 | 17:51