سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کےفیصلےکےخلاف نواب علی وسان کی حکم امتناعی کی استدعا مسترد کردی،غوث علی شاہ کوسترہ دسمبرتک وکیل کرنےکی ہدایت بھی کردی۔

Dec 09, 2014 | 19:11

چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ غوث علی شاہ عدالت میں ذاتی حیثیت سےپیش ہوئے اورکہاکہ انہیں وکیل کرنےکی اجازت دی جائے۔نواب علی وسان کےوکیل نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل کےفیصلےکےخلاف حکم امتناعی جاری کیا جائے ۔عدالت نے حکم امتناعی کی استدعا مسترد کرتےہوئےکیس کی مزید سماعت سترہ دسمبرتک ملتوی کردی۔ عدالت نے اگلی سمات پرغوث علی شاہ کووکیل کرنےکی  ہدایت بھی کردی۔

مزیدخبریں