واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) گوانتاناموبے کی فوجی عدالت نے قیدی کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے خواتین گارڈز کو مسلمان قیدیوں کو ہاتھ لگانے سے روک دیا۔ خواتین اہلکار ملزم کو ہتھکڑی پہنانے یا منتقل کرنے کی مجاز نہیں ہوں گی۔ فیصلہ جنوری سے نافذ العمل ہو گا۔