ماڈل گرل نے کمر پتلی کرنے کیلئے پسلیاں نکلوا دیں

Dec 09, 2015

سٹاک ہوم (نیٹ نیوز) سویڈن سے تعلق رکھنے والی ایک ماڈل پکسی فاکس نے اپنی کمر پتلی کرنے کیلئے ہزاروں ڈالرز خرچ کر کے اپنی 6 پسلیاں نکلوا دی ہیں اور اب ان کی کمر محض 16 انچ کی رہ گئی ہے۔ اپنے چہرے کو باربی ڈول کی طرح تبدیل کرنے کیلئے پکسی فاکس اب تک ناک، آنکھ اور بھنوئوں اور پپوٹوں کی سرجری کرا چکی ہیں۔

مزیدخبریں