کراچی(نوائے وقت رپورٹ)رینجرز نے 3روز میں پہلی کارروائی کر کے 5دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق اورنگی ٹائون اور رضویہ میں چھاپے مارے گئے، دہشت گردوں سے راکٹ لانچر اور جی تھری بھی برآمد کی گئی، برآمد ہونے والے راکٹ لانچر آر پی جی 7سیریز کا ہے۔ رینجرز کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں سنیپ چیکنگ شروع کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق رینجرز کی بھاری نفری شہرکی سڑکوں پر آ گئی اور کراچی کے 100مقامات پرسنیپ چیکنگ شروع کر دی۔ ترجمان رینجرز کے مطابق مختلف علاقوں میں سنیپ چیکنگ کریں گے کراچی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی رینجرز کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کا اختیار ہے۔ مزیدبراں ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے میں ملوث شاہد بکک کے بھائی سہیل بکک کو ساتھی رمضانی سمیت گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی سی ڈی کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا کہ اسکا بھائی شاہد بکک سپاری کلر کے طور پر کام کر رہا ہے اور رشید گوڈیل پر حملہ بھی شاہد بکک نے کرایا رضی عرف حاجی نے رشید گوڈیل کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی رشید گوڈیل پر حملے میں دو موٹر سائیکلیں استعمال کی گئیں شاہد بکک کا لعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے۔ اسکے علاوہ اس نے دہشت گردی سے حاصل ہونیوالی آمدنی حالیہ بلدیاتی الیکشن پر خرچ کی ۔کراچی کے علاقے مسلم آباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کر کے تین ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ مقتول نجی کمپنی کا سکیورٹی گارڈ تھا اور سابق وفاقی وزیر حفیظ پیرزادہ کے بنگلے پر تعینات تھا۔
3روز بعد رینجرز کے چھاپے، 5دہشت گرد گرفتار، 100مقامات پر سنیپ چیکنگ
Dec 09, 2015