کراچی (صباح نیوز) ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں ضلع ملیر اور جنوبی میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کی نشست کے لیے اتحاد پر بات چیت ہوئی۔ ایم کیو ایم کے ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں نے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لیے متفقہ امیدوار لانے پر غور کیا ہے۔
اسحاق ڈار، فاروق ستار کا ٹیلیفونک رابطہ
Dec 09, 2015