لاہور (سپورٹس رپورٹر) ساگا پریمیئر لیگ ویمن ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ قذافی سٹیڈیم میں شروع ہوگیا۔ پنجاب نے سندھ جبکہ کے پی کے نے بلوچستان کو ہرادیا۔ سندھ کی کپتان ایمن انور نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کی ۔ پنجاب کی ٹیم نے 6وکٹوں پر 121 رنز بنائے۔ جوریہ خان نے 17،منیبہ علی 34، عالیہ ریاض 25 اور ارم جاویدی 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ 122 رنز کے تعاقب میں سندھ کی ٹیم 9 وکٹوںپر 106رنز بنا سکی۔ کے پی کے نے بلوچستان کو 22 رنز سے شکست دے کر اپنا کھاتہ کھولا۔ بلوچستان نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا۔ کے پی کے نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنائے۔ کپتان بسمہ معروف 33 اور کائنات حفیظ 29 رنزکے ساتھ نمایاں رہیں۔ عائشہ اور اسماویہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ تین کھلاڑی رن آئوٹ ہوئیں۔ بلوچستان کی ٹیم 107 کے تعاقب میں 7 وکٹ پر 83 رنز ہی بنا پائی۔آج پہلا میچ بلوچستان بمقابلہ سندھ جبکہ دوسرا میچ کے پی کے بمقابلہ پنجاب ہوگا۔