مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں کی کار پر فائرنگ تین نوجوان شہید : گرفتاریوں کیخلاف خواتین کا دھرنا

سرےنگر( صباح نیوز+کے پی آئی+اے اےن اےن )مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ میں کار پر فائرنگ کر کے تین نوجوانوں کو شہیدکیا ہے۔ جوں ہی لوگوں نے اس واقعے کی خبر سنی تو وہ اپنے گھروں سے باہر آئے اور احتجاجی مظاہرے شروع کئے اس دوران لوگوں نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔ ہندو مہا سبھا کے لیڈر کملیش تیواری کی طرف سے آنحضور کی شان میں گستاخانہ بیان دینے کے خلاف تحرےک صوت الاولےاکی طرف سے دی گئی ہڑتالی کال کے نتیجہ میں سول لائنز اور جنوبی کشمیر کے متعدد علاقوں ،گاندربل اور سوپور میں مکمل ہڑتال رہی جس دوران مائسمہ اور ناربل میں پولیس اور احتجاجی نوجوانوں کے مابین جھڑپیں ہوئیں۔ریاست میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور گرفتاریوں کے خلاف سرینگر میں مسلم خواتین مرکز کی طرف سے احتجاجی دھرنا دیا گیا ۔مسلم خواتین مرکز کی چیئرپرسن یاسمین راجہ کی قیادت میں خواتین نے پریس کالونی میں احتجاج کیا۔ جموں و کشمےر لبریشن فرنٹ کے سربراہ محمد یاسین ملک آج انسانی حقوق کے عالمی دن پر سری نگر مےں 30گھنٹے کی علامتی احتجاجی بھوک ہڑتال کرےں گے ۔لبریشن فرنٹ سربراہ محمد یاسین ملک نے کہا کہ کشمیرکے حوالے سے خوابیدہ عالمی ضمیر کو بیدار کرنے کےلئے مسلسل احتجاج لازمی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ احتجاجی بھوک ہڑتالآج صبح شروع ہوکر 10 دسمبرسہ پہر تک جاری رہے گی۔ نیشنل کانفرنس نے بینکاک میں پاکستان بھارت سلامتی مشیروں کے درمیان بات چیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ممالک مذاکرات کا دائرہ مزید وسیع کرکے مسئلہ کشمیر سمیت تمام حل طلب مسائل کا کھلے ذہن اور خوشگوار ماحول میں حل نکالنے کے راستے تلاش کریں گے۔ میرواعظ عمر فاروق نے ایک عظیم نصب العین کی خاطر دی جا رہی شہدائے کشمیر کی عظیم قربانیوں کو ثمر آور بنانے کےلئے رواں تحریک مزاحمت کے لےے عوامی اور قیادتی سطح پر استقامت اور غیر متزلزل وابستگی کو ناگزیر قرار دیا ہے۔ دوسری جانب کپواڑہ میں دو شہریوں کو لاپتہ کرنے کے جرم میں فوجی اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ فریڈم پارٹی کے محبوس سربراہ شبیر احمد شاہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے سلسلے میں بھارت کے لئے لازمی ہے کہ وہ جموں کشمیر کی متنازعہ حیثیت تسلیم کرے اور یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ اس کے حل کے لئے اقوام متحدہ کی قراردادیں یا سہ فریقی بات چیت ہی واحد راستہ ہے۔ درےں اثناءکل جماعتی حریت کانفرنس(گ) کے چیئرمین علی گیلانی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بامقصد مذاکرات کے لئے بھارت کو ضد ،ہٹ دھرمی اور اٹوٹ انگ کا راگ ترک کرنا ہوگا، بھارت جب تک مسئلہ کشمیر کی سنگینی کو تسلیم نہیں کرتا دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت بے سود ہوگی،دونوں ملکوں کو بے نتیجہ مذاکرات کے عوامل پر غور کرنا ہوگا۔سالویشن موومنٹ چیئرمین ظفر اکبر بٹ کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا۔ دریںاثناءجموں کے مضافات میں تعینات سرحدی حفاظتی فورس کے اہلکار نے خودکشی کر لی۔
مقبوضہ کشمیر

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...