کراچی (آن لائن) مالی شمولیت کے عالمی انڈیکس میں پاکستان کی مالی شمولیت کی درجہ بندی اضافے کے ساتھ 5 ویں نمبر پر آگئی ہے جو 2014ءکی رینکنگ سے دو درجے زیادہ ہے۔ یہ بات دی اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو) کی گلوبل مائیکرو اسکوپ میںکہی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری کے اہم عوامل میں اعلیٰ سطح پر عزم، مستقل مزاجی اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے سال کے دوران مالی شمولیت کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات شامل ہیں۔
درجہ بندی
پاکستان کی مالی شمولیت کی عالمی درجہ بندی اضافے کے ساتھ 5 ویں نمبر پر آگئی
Dec 09, 2015