کراچی بلدیاتی الیکشن کے سرکاری نتائج جاری، متحدہ 136، مسلم لیگ ن 19 پی پی نے 17 نشستیں حاصل کیں

Dec 09, 2015

کراچی (این این آئی) بلدیاتی الیکشن کے نتائج کا سرکاری اعلان کر دیا گیا۔ متحدہ قومی موومنٹ نے136 نشستیں جیت کر میدان مار لیا ہے۔ مسلم لیگ ن شہر قائد کی دوسری بڑی سیاسی جماعت بن گئی۔ریٹرننگ افسروں کی جانب سے 6اضلاع کی204 نشستوں کے نتائج جاری کیے گئے۔ ایم کیو ایم نے اپنے سیاسی مرکز کو مضبوط بناتے ہوئے136 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ مسلم لیگ ن نے کراچی میں حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 19سیٹیں جیت کر دوسری بڑی سیاسی جماعت بن گئی۔ پیپلزپارٹی کے امیدوار 17نشستوں پر کامیاب ہوئے۔ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی اتحاد کے باوجود صرف 16سیٹیں لے سکیں۔ پی ٹی آئی نے 9 اور جماعت اسلامی نے 7نشستیں جیتیں۔ جے یو آئی ف نے 2اور اے این پی نے ایک سیٹ پر کامیابی حاصل کی جبکہ 12آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔
کراچی / نتائج

مزیدخبریں