لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سرعام فائرنگ کرکے طالب علم زین کے قتل کے مرکزی کردار مصطفیٰ کانجو کی بریت کیخلاف پراسیکیوٹر جنرل پنجاب احتشام قادرکو مزید تیاری کی مہلت دیتے ہوئے آج دوبارہ دلائل کیلئے طلب کر لیا۔ جسٹس شاہد حمید ڈار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے مصطفیٰ کانجو کی بریت کیخلاف پراسیکیوشن کی اپیل پر سماعت شروع کی تو پراسیکیوٹر جنرل احتشام قادر نے استدعا کی کہ انہیں مقدمے کی تیاری کیلئے مزید مہلت دی جائے جس پر عدالت نے انہیں دوبارہ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت نو دسمبر تک ملتوی کر دی۔
مہلت
مصطفیٰ کانجو کی بریت کیخلاف درخواست، پراسیکیوٹر پنجاب کو تیاری کیلئے مہلت، آج دوبارہ طلبی
Dec 09, 2015