ملتان: شکست پر تحریک انصاف کے کارکنوں کا ریٹرننگ افسر پر مبینہ تشدد

ملتان (آئی این پی) ملتان میں یو سی 15میں شکست پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے مبینہ طور پر ریٹرننگ افسر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو یونین کونسل نمبر 15میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ہارنے والے امیدواروں نے ریٹرننگ افسر کے دفتر کے باہر شدید احتجاج کیا، اس دوران مظاہرین نے ریٹرننگ افسر اشفاق گجر پر مبینہ تشدد کیا، ریٹرننگ افسر اشفاق گجر نے الزام عائد کیا کہ مجھ پر حملہ کرنے والے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن ہیں۔
مبینہ تشدد

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...