بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہیں: امریکہ

واشنگٹن (آئی این پی) امریکہ نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کیلئے بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کیا ہے۔ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خوشی ہے پاکستان ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کی میزبانی کررہا ہے۔ امریکہ کانفرنس میں افغان صدرکی شرکت کی حوصلہ افزائی اور سشما سوراج کے دورہ پاکستان کا بھی خیرمقدم کرتا ہے۔ واضح رہے مودی سرکار کی طرف سے کسی بھی بھارتی وزیر کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔
امریکہ خیرمقدم

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...