ممبئی(سپورٹس ڈیسک ) انگلینڈ کی ٹیم بھارت کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ میں 288 رنز پر پانچ وکٹیں گنوا بیٹھی۔ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے کپتان ایلسٹر کک نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا درست فیصلہ کیا۔کْک نے نئے پارٹنر اور پہلا میچ کھیلنے والے جیننگز کیساتھ 99 رنز کی شراکت قائم کی، کپتان 46 رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔جو روٹ 21 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ معین علی نوجوان بلے باز کا ساتھ نبھانے وکٹ پر پہنچے اور 94 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔اس دوران نوجوان بلے باز نے ڈیبیو پر سنچری مکمل کی اور پہلے ٹیسٹ میچ میں سنچری کرنے والے 19ویں انگلش بلے باز بنے۔ 230 پر پہلے 50 رنز بنانیوالے معین اور 112 رنز بنانیوالے جیننگز کی اننگز کا خاتمہ ہوا۔جونی بیئر سٹو اور بین سٹوکس نے سکور 249 تک پہنچایا ہی تھا کہ وکٹ کیپر بلے باز چلتے بنے۔جوز بٹلر نے سٹوکس کے ساتھ مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی اور جب کھیل ختم ہوا تو انگلینڈ نے پانچ وکٹوں پر 288 رنز بنائے تھے۔ ایشون نے چار اور جدیجا نے ایک وکٹ لی۔
ممبئی ٹیسٹ:کیٹن جیننگز کی ڈیبیو میچ میں سنچری ‘انگلینڈکے 5وکٹوں پر 288رنز
Dec 09, 2016