نیویارک (بی بی سی) خلائی طیارے کسینی نے سیارے زحل کے گرد اپنے نئے چکر کے دوران پہلی تصاویر بھیجی ہیں۔ گذشتہ ماہ ناسا نے اپنے مشن کے ایک نئے سلسلے کا آغاز کیا تھا جس میں آئندہ نو ماہ کے دوران کیے جانے والا خطرناک سفر بھی شامل ہے۔ اس سلسلے کا اختتام کسینی کے اسی سیارے کی فضا میں تباہ ہونے سے ہوگا جس کے بارے میں وہ گذشتہ 12 سالوں سے تحقیق کر رہا ہے۔ ان نئی تصاویر میں سیارے زحل کے نصف کرہ جنوب میں طوفان دیکھا جا سکتا ہے۔ امریکی خلائی ایجنسی ناسا کا کہنا ہے کہ وہ اس مشن کے دوران حاصل کی جانے والی سب سے قریب ترین نظاروں اور اس مدار میں موجود چھوٹے چاند کی تصاویر جاری کرے گا۔
خلائی طیارے کسینی نے زحل کی قریب ترین تصاویر بھیج دیں
Dec 09, 2016