لاپتہ افراد کیس، آپ کا محکمہ کیا کر رہا ہے، سندھ ہائیکورٹ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ پر برہم

کراچی(این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق دائر درخواست پر محکمہ داخلہ ،آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز کو دو ہفتوں کے لئے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ دو رکنی بینچ کی عدالت میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت کی۔ عدالت میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ پیش ہوئے ۔عدالت نے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا محکمہ کیا کر رہا ہے ۔آپ کو کیا پتہ جب کسی کے گھر سے کوئی غائب ہوتا ہے تو گھر والوںپرکیا گزرتی ہے۔ ہفتے میں ایک بار مسنگ پرسن کیس لازمی لگتا ہے۔ آپ لوگ اتنی نااہلی دکھاتے ہیں اگر آپ کے گھر سے کوئی غائب ہو پھر آپ کو پتہ چلے گاکہ لوگوں پر کیا بیتی ہے۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ اور پولیس کی جانب سے وہ ہی پرانی تحریری رپورٹ پیش کی جاتی ہے اور چلے جاتے ہیں۔ کچھ کام ثواب کی نیت سے بھی کر لیا کریں۔

ای پیپر دی نیشن