کراچی(آئی این پی )انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمات میں ایک بار پھر بانی ایم کیوایم الطاف حسین اور متحدہ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار سمیت 20 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ۔انسداد دہشت گردی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کی ضمانت میں توثیق کردی جبکہ بانی ایم کیوایم اور سربراہ متحدہ پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار، عامر خان اور خالد مقبول صدیقی سمیت 20 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وانٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 26 دسمبر تک ملتوی کردی۔