کرپشن کی بنیاد پر شریف برادران کی نااہلی کیلئے درخواست، ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا

Dec 09, 2016

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے کرپشن کی بنیاد پر وزیر اعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے لہٰذا کرپشن کی بنیاد پر انہیں نااہل قرار دیا جائے، جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بتائیں کس قانون کے تحت وزیر اعظم کو نوٹس کریں؟ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ قانون اور درخواست عدالت کے سامنے ہے۔ عدالت فیصلہ کر دے۔

مزیدخبریں