لاہور (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تعزیتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا یہ مقدس ایوان پی آئی اے کے طیارہ حادثے میں معروف دینی سکالر جنید جمشید اور دیگر مسافروں کے جاں بحق ہونے والوں کے لئے اظہار تعزیت کرتا ہے۔ جنید جمشید کی ناگہانی وفات ملک کیلئے ایک بڑا نقصان ہے۔ مرحوم کی وفات سے نہ صرف پاکستان کے دینی حلقوں میں ایک بڑا خلاء پیدا ہو گیا ہے بلکہ پاکستان اتحاد بین المسلمین کے داعی سے بھی محروم ہو گیا ہے۔