لاہور (خصوصی نامہ نگار) عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ پاناما کیس کا مقدر یقینی موت ہے تاہم کمیشن کی قیام کی خواہش کی گئی تو یہ خودکشی ہو گی۔ نواز شریف کو مکھن میں سے بال کی طرح نکال لیا جائیگا اور کیس بچوں کے اردگرد گھومتا رہے گا۔ وزیراعظم کے وکیل اپنے دلائل میں پرچی جوا جیسے مزید معاشی جرائم کا اعتراف کررہے ہیں۔ ویمن لیگ کی تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین، نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن تنویر خان، فرح ناز، افنان بابر، عائشہ مبشر، ام کلثوم قمر، زینب ارشد، کلثوم طفیل، اقراء یوسف جامی، آمنہ بتول، فہنیقہ ندیم، نعیمیہ، باسط نے شرکت کی۔ حلف برداری کی تقریب میں طیارہ حادثہ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ جنید جمشید اور ان کی اہلیہ کو پیش آنے والے حادثہ پر بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔ طاہر القادری نے کہا کہ پاناما لیکس کیس میں کلین چٹ آنے کے بعد کوئی جماعت، ادارہ، فرد حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف آواز نہیں نکال سکے گا جس نے ایسی کوشش کی اسے سانحہ ماڈل ٹائون جیسے ریاستی تشدد کا سامنا کرنا پڑے گا۔
پا نامہ لیکس کیس میں کمشن کی خواہش خودکشی ہو گی: طاہر القادری
Dec 09, 2016