ججز نظربندی کیس میں مشرف اشتہاری‘ عدالت نے کارروائی شروع کردی

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے سہیل اکرام نے ججز نظر بندی کیس میںمشرف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرتے ہوئے سماعت 13جنوری تک ملتوی کر دی ہے جمعرات کوججز نظربندی کیس کی سماعت دہشت گردی عدالت کے جج سہیل اکرام نے کی تو دوران سماعت ملزم پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ، سرکاری وکیل عامر ندیم تابش اور پولیس افسر یاسین بھٹہ پیش ہوئے، پولیس نیمشرف کے ناقابل ضمانت وارنت گرفتاری کی تعمیلی رپورٹ جمع کرائی گئی،جس میں کہا کہ مشرف کے بیرون ملک ہونے کے باعث گرفتاری ممکن نہیں، ملزم کے وکیل نے کہا کہ بیماری کی وجہ سے میرا موکل بیرون ملک گیا ہوا ہے جیسے ہی صحت یاب ہو گا وہ واپس آجائے گا۔اگر انھیں سیکیورٹی بھی مہیا کی جائے تو وہ واپسی کے لیے تیار ہیں، سرکاری وکیل عامر ندیم تابش نے دوران سماعت سابق صدر پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دینے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کر لیا ہے، عدالت نے پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی اور اس سلسلے میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم کے لیے اخبار اشتہار جاری کرانے کا حکم دے دیا،عدالت نے اپنے حکم نامہ میں کہا ہے کہ ملزم کی عدالت حاضری کے لیے اخبار میں اشتہار دیا جائے اور اشتہار کی اشاعت کے بعد بھی ملزم عدالت نہ آیا تو اشتہاری قرار دیا جائے گا، سماعت 13 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...