اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم نواز شریف نے جنید جمشید کے بیٹے تیمور جمشید کو ٹیلی فون کیا اور جنید جمشید کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے ڈی سی چترال اسامہ وڑائچ کے والد کو بھی ٹیلی فون کیا اور اسامہ کے والد سے بیٹے، پوتی اور بہو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔