واشنگٹن (آن لائن) امریکہ کی پہلی خاتون صومالوی امریکی مسلم رکن پارلیمنٹ نے گزشتہ روز کہا انہیں واشنگٹن کے دورے کے دوران ٹیکسی ڈرائیور نے توہین آمیز اور ’’اسلام فوبیا‘‘ زبان میں ہراساں کیا۔ ہلہان عمر جو حجاب پہننے والی ایک سابق پناہ گزین ہے کو مڈویسٹرن ریاست منی سوٹاکی مقننہ کیلئے نومبر میں منتخب کیا گیا، انہوں نے کہا دھمکی اورتوہین اس وقت کی گئی جب وہ وائٹ ہاؤس میں پالیسی بحث سے فارغ ہونے کے بعداپنے ہوٹل کی طرف روانہ ہوئی۔ میں ایک ٹیکسی میں بیٹھی اورمجھے انتہائی توہین آمیز، ہتک آمیز، اسلام فوبیا، جنسی چوٹوں اوران دھمکیوں کانشانہ بنایاگیاجن کااس سے پہلے مجھے تجربہ نہیں ہوا۔ یہ بات اس نے اپنے فیس بک پیج پرتحریرکی ہے۔ ٹیکسی ڈرائیور نے مجھے آئی ایس آئی ایس قرار دیا اور میرا حجاب اتارنے کی دھمکی دی، ہلہان عمر نے کہاکہ وہ فوراً گاڑی سے اترکرپولیس کو رپورٹ درج کرائیں گی کیونکہ ڈرائیور کو پتہ تھا میں واشنگٹن میں کہاں ٹھہری ہوئی ہوں۔
امریکہ: ٹیکسی ڈرائیور کا مسلمان خاتون رکن پارلیمنٹ سے توہین آمیز سلوک، حجاب اتارنے کی دھمکی
Dec 09, 2016