نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تعمیری اور جامع مذاکرات چاہتا ہے۔ بھارت کو اس کے لیے تیار ہونا چاہیے۔ پاکستان بھارت کے ساتھ مستقل دشمنی میں نہیں رہنا چاہتا۔ ہماری سوچ مثبت اور تعمیری ہے۔ دوسری جانب سے بھی مثبت ردعمل کی ضرورت ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ ہم یہ فیصلہ کریں کہ کیا ہم جوں کی توں کی صورت حال میں رہنا چاہتے ہیں یا تعلقات کی نئی شروعات کرنا چاہتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالباسط نے کہا کہ بھارت کی طرف سے روگردانی کا رویہ درست نہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سنجیدہ مسائل ہیں جن پر بات چیت ہونی چاہیے۔ ہم ان سے دور نہیں بھاگ سکتے۔
تعمیری، جامع مذاکرات چاہتے ہیں، بھارت کو تیار ہونا چاہئے: عبدالباسط
Dec 09, 2016