فاٹا اصلاحات کے حوالے سے سنجیدہ ہیں، 2017ء میں بلدیاتی انتخابات ہونگے: عبدالقادربلوچ

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ 2017میں فاٹا میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے ، فاٹا لیویز کی 20ہزار آسامیاں پیدا کی جائیں، فاٹا میں ایف سی آر قوانین کو تبدیل کیا جائے، مجوزہ رواج ایکٹ میں بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ جمعرات کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغان جنگ اور دہشت گردی کی وجہ سے فاٹا کے عوام کو مشکلات کا سامنا رہا ،بہادر قبائلی عوام نے ملکی مفاد کے لئے اپنے گھر بار چھوڑے ، 70سال گزرنے کے باوجود فاٹا کے عوام کو آئینی حقوق نہیں ملے۔ عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ 83فیصد نقل مکانی کرنے والے افراد واپس جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا میںہر ایجنسی کو ترقیاتی کاموں کے لئے 3 سے 4 ارب روپے دینے کی تجویز ہے۔

ای پیپر دی نیشن