شام : داعش کا حملہ ‘32 فوجی ہلاک : حلب میں فتح جنگ کے خا تمہ کی طرف بڑا قدم ہو گا : بشارالاسد

دمشق/ماسکو (نیوز ایجنسیاں+بی بی سی+ اے ایف پی) شام کے صدر بشار الاسد کا کہنا ہے کہ حلب میں فتح ملک میں پانچ برس سے جاری خانہ جنگی کے خاتمے کی سمت میں ایک بڑا قدم ہوگا تاہم شمالی شہر میں باغیوں کی شکست سے یہ تنازعہ پوری طرح سے ختم نہیں ہوگا۔ شام کے شہر حلب میں بشار الاسد کی فوج اور باغیوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔ بشار الاسد نے کہا یہ سچ ہے کہ حلب میں ہمیں فتح حاصل ہوئی ہے، لیکن ہمیں حقیقت پسندی سے کام لینا چاہیے، اس کا مطلب شام میں جنگ کا خاتمہ نہیں ہے۔ لیکن یہ اس خاتمے کی سمت میں ایک بڑا قدم ہوگا۔ دہشت گرد ہر جگہ موجود ہیں۔ روسی ایوان بالا میں فیڈریشن کونسل کی دفاعی کمیٹی کے چیئرمین نے بتایا شام میں مستقل بحری اڈے کے قیام کیلئے معاہدہ آخری مرحلے میں ہے۔ این این آئی کے مطابق ترکی کے ایک سینئرعسکری عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ شمالی شام میں 4 ترک فوجیوں کی ہلاکت ایران کے ایک بغیر پائلٹ ڈرون طیارے کے ذریعے داغے گئے میزائل حملے کے نتیجے میں ہوئی تھی۔ترک اخبارکے مطابق ایک عسکری عہدیدارنے شناخت مخفی رکھتے ہوئے بتایا یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا یہ ڈورن طیارہ شامی فوج نے براہ راست استعمال کیا، ایرانی ملیشیا ’فیلق القدس‘ کے جنگجوؤں نے استعمال کیا۔ حلب کے ہسپتالوں سے 150مریض دوسری جگہ منتقل کر دیئے گئے۔ داعش کے جنگجوؤں نے حمص میں 32شامی فوجی مار ڈالے۔ آبزرویٹری کے مطابق داعش کے زیر کنٹرول علاقہ میں 22شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ حلب میں گولہ باری سے روسی فوج کا عسکری میئر مارا گیا۔ بمباری سے زخمی معمر خاتون ویل چیئر پر دم توڑ گئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...